پورے خاندان کی دعائیں کلثوم نواز کیساتھ ہیں‘ شہباز شریف/عمران خان نے بھی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

بدھ 23 اگست 2017 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنی بھابھی کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پورے خاندان کی دعائیں کلثوم نواز کے ساتھ ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی سوشل میڈیا پر بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے کچھ ٹیسٹ لیے گئے جس میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ۔ڈاکٹرز کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر قابل علاج ہے اور ان کا علاج جلد شروع کیا جائے گا اور وہ جلد صحتیاب بھی ہو جائیں گی۔یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ کی امیدوار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :