وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی ایم این ایز کو الیکشن سے قبل فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی
سمیرا فقیرحسین بدھ 23 اگست 2017 14:26
(جاری ہے)
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اراکین قومی اسمبلی کو باقاعدگی سے ایوان میں آنے اور ایم این ایز ان سے ملاقات کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایم این ایز ضرورت سمجھیں تو ان سے الگ ملاقات کے لئے وزیراعظم کے دفتر آ سکتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اعلان کردہ فنڈز 25 کروڑ روپے فوری فراہم نہ کئے گئے تو منصوبے رک جائیں گے۔ اراکین قومی اسمبلی نے بتایا کہ اگر وہ اپنے ووٹرز سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے تو آئندہ الیکشن میں عوام کو ووٹ بنک حاصل کرنے میں مشکلات در پیش ہوں گی۔ جس پر وزیراعظم شاہد خاقان نے پارلیمانی پارٹی کو یقینی دہانی کروائی کہ نواز شریف کے اعلان کردہ فنڈز ہر صورت ایم این ایز کو فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فوری طور پر 15 کروڑ روپے جاری کئے جائیں گے جبکہ باقی دس کروڑ روپے الیکشن سے قبل جاری کر دیئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ خواتین ارکان اسمبلی آسیہ ناز تنولی،پروین مسعود بھٹی اور شذرا منصب نے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ اٹھایا۔ جبکہ فدوسری جانب بعض ارکان اسمبلی کو بروقت اطلاع نہیں دی جاسکی، بالخصوص نئے وزرا نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.