گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اسلام آباد میںبھارتی جھنڈا لہرانے پر طلباء کی بھارتی فورسز سے شدید جھڑپیں

بدھ 23 اگست 2017 15:41

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اسلام آباد میں پولیس اسپورٹس فیسٹیول کے دوران پولیس کی طرف سے بھارتی جھنڈے کو لہرانے کی کوشش کے دوران کالج میں طلباء اور بھارتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیںہوئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق طلباء نے بھارتی جھنڈا لہرانے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیج پر چڑھ گئے اورانہوںنے کرسیاں اور کنوپیاںتوڑ دی اور فورسز اہلکاروں پر پتھرائو کیا ۔ آخری اطلاعات ملنے تک کالج کیمپس میں طلباء کی طرف سے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے اور پتھرائو اور فورسز کی طرف سے آنسو گیس کی شیلنگ جاری تھی۔

متعلقہ عنوان :