اردن کے جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی،ایئر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات، پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 23 اگست 2017 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) اردن کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف سٹا ف لیفٹینٹ جنرل محمود اے فریحات نے بدھ کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔ بعد ازاں لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فریحات نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اردن کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف سٹا ف نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے افراد کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :