پاناما جے آئی ٹی کو لیڈ واجد ضیاء کررہے تھے کنٹرول کسی اور کا تھا، مسلم لیگ (ن)
نوازشریف کے اگلے پروگرام کااعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا،ایسی انکوائری جس کانتیجہ طے ہے اس میں پیش ہونے کی کیاضرورت ہے۔ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 اگست 2017 18:15
(جاری ہے)
عدالتی فیصلے کوبھی قبول کیا۔ پاناما کی بجائے اقامہ پر فیصلہ آیا، ایسی تنخواہ پر نااہل کیاگیا جو کبھی وصول بھی نہیں کی تھی۔
منتخب وزیراعظم نے اپنا وزارت عظمیٰ کا آفس خالی کردیا۔ تاہم ہمیں عدالتی فیصلہ قبول نہیں ہے اسی لیے ہم نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل کی درخواست بھی دائر کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب یہ غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ شریف خاندان نیب میں پیش نہیں ہو رہا۔ اس موقع پر وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ نوازشریف کروڑوں پاکستانیوں کے لیڈر ہیں۔ نوازشریف نےملک کی ترقی کے لیے بہت کچھ کیا۔ انہوں نے کہاکہ واجد ضیا وہ پولیس افسر ہیں جنہوں نے سارا کیرئیر دفاترز میں گزارا۔ واجد ضیا نے کبھی میاں بیوی کے جھگڑے تک کی تفتیش نہیں کی۔ ان کو پاناما جے آئی ٹی کا سربراہ بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ایسی انکوائری میں پیش ہونے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا جس انکوائری کے نتیجے کا اعلان پہلے ہی ہو چکا ہو۔ اب نیب میں اس کیس کیلیے علیحدہ سے نگران جج کا تقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا عمل جوانصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتا اس کے تمام مراحل کو عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔ وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ نوازشریف کے نااہلی کے سپریم کورٹ کے حکم میں مزید تفتیش کی کوئی ہدایت نہیں۔ شکایت آنے پرنیب کا مجازافسرتصدیقی عمل میں ڈالتا ہے۔ نیب نے جب نوٹس بھیجا،اس کا تحریری جواب میاں صاحب، ان کی فیملی کیطرف سےجاتا رہاہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.