وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالہ سے اعلیٰ سطح کا اجلاس
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، وزراء اعلیٰ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، گورنر خیبرپختونخوا، صوبائی چیف سیکرٹریز، قومی سلامتی کے مشیر، چیئرمین نادرا اور این سی نیکٹا کی شرکت ، قومی سلامتی کے مشیر کی بریفنگ ،شرکاء کا صوبوں اور وفاق کے درمیان باہمی روابط بہتر بنانے پر اتفاق
بدھ 23 اگست 2017 23:17
(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ نفرت انگیز مواد، لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال اور شرپسند عناصر کی معاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے وفاق ، صوبے اور سیکورٹی کے ادارے متحد اور یکجان ہیں، نیشنل ایکشن پلان قومی قیادت کا وژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت کیلئے امن ناگزیر ہے، بطور ایٹمی طاقت پاکستان ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مملکت کے تمام ستونوں نے مل کر خطرات کا مقابلہ کرنا ہے، حکومت کی ترجیحی حکمت عملی ہے کہ تمام وفاقی اکائیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو شکست دیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ کو قومی بیانیہ مرتب دینے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سی پیک کے منصوبوں کو کامیاب بنانا ہے، سی پیک کے منصوبوں کے خلاف تمام سازشیں ناکام بنائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزراء داخلہ کا ماہانہ اور وزراء اعلیٰ کا دو ماہ بعد باقاعدہ اجلاس منعقد ہو گا۔ انہوں نے کالعدم اور واچ لسٹ پر موجود تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو ملک میں امن کا سفیر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر سطح پر مذہب، رنگ، نسل اور زبان پر مبنی نفرت کا قلع قمع کرنا ہے۔ وزیر اعلی سندھ سیّد مراد علی شاہ نے پہلی دفعہ وزراء اعلیٰ کو نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں بلانے کے فیصلہ کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.