پشاور میں ڈینگی کے وار سے خیبر ٹیچنگ اسپتال کے 2ڈاکٹرز بھی متاثر

جمعہ 25 اگست 2017 16:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2017ء) پشاور میں ڈینگی کی زد میں خیبر ٹیچنگ اسپتال کے 2ڈاکٹرز بھی متاثرہوئے ہیں ،ْدونوں ڈاکٹرز کو آئسو لیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے 2ڈاکٹرز بھی ڈینگی سے متاثرہوئے ہیں۔ڈاکٹرکلیم اللہ اور ڈاکٹر شاہ فیصل میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد آئسو لیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ڈینگی سے متاثرہ ڈاکٹرزخیبرٹیچنگ ہسپتال کے ہا سٹل میں رہائش پذیرہیں،جبکہ ہاسٹل میں تاحال اسپرے نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :