کینسر کا مفت علاج فراہم کرنے کیلئے لاہور میں کینسر کیئر ہسپتال تعمیر کر رہے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر شہریار
تاجر برادری کینسر ہسپتال کی تعمیر میں بھرپور تعاون کرے، خالد اقبال ملک صدر اسلام آباد چیمبر
ہفتہ 26 اگست 2017 17:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب میں 2016میں کینسر کے 185640نئے کیس سامنے آئے جبکہ شوکت خانم میں سالانہ صرف 10500مریضوں کا علاج ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ علاج کی بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال کینسر کے 154390مریض فوت ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر سال 85000خواتین کو چھاتی کا کینسر ہو رہا ہے جبکہ صرف پنجاب میں کینسر کی وجہ سے روزانہ 423اموات واقع ہو رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ انہی حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کے ادارے نے لاہور میں ایک جدید طرز کا کینسر ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا جس میں مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ یہ ایشیاء کا پہلا ہسپتال ہو گا جس میں کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی بہتر سہولت فراہم ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ تاجر براری اس نیک مقصد میں ان کے ساتھ تعاون کرے تا کہ یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر شہریار نے کینسر کا مفت علاج فراہم کرنے کیلئے ہسپتال بنانے کا جو عظیم منصوبہ شروع کیا ہے وہ انتہائی قابل تعریف ہے کیونکہ پاکستان میں کینسر کا مرض تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ملک کے ہر صوبے میں کم از کم ایک کینسر ہسپتال تعمیر کرے تا کہ مریضوںکو اپنے صوبوں میں ہی اس موذی مرض کا بہتر علاج فراہم ہو سکے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اس نیک کام میں کینسر کیئر ہسپتال و ریسرچ سنٹر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی کوشش کرے گا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک نے اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر شہریار کی قوم کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر اپنے ممبران کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.