پیپلز پارٹی کے رہنما وقاص ملک کی بھتیجی مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاھا سے رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئیں

شادی کی تقریب میں وزیراعظم ،اسپیکر قومی اسمبلی ،وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب ،وفاقی وزیر طلال چوہدری سمیت دیگرکی شرکت

اتوار 27 اگست 2017 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقاص ملک کی بھتیجی خانیوال سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاھا سے رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئیں ۔شادی کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

شادی کی تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ،وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب ،وفاقی وزیر طلال چوہدری ،پیپلز پارٹی کے رہنماں نوید قمر ،امتیاز شیخ ،(ن)لیگی رہنمائوں چوہدری جعفر اقبال ،کھیل داس کوہستانی سمیت وفاقی وزرا ،صوبائی وزرا مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں ،ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی اور عمائدین شہر نے شرکت کی ۔وزیراعظم نے دلہا اور دلہن کو شادی کی مبارک باد دی ۔