امریکی دھمکیوں اور ہرزہ سرائی پر ہر پاکستانی غصے سے کھول رہا ہے، نیٹو سامان حرب یا خوراک بری وبحری راستے سے کسی طور پر افغانستان نہیں جانی چاہیے، حافظ عبدالرحمن مکی کا دفاع پاکستان کونسل نیٹو سپلائی بند کرنے کا مطالبہ

اتوار 27 اگست 2017 21:00

امریکی دھمکیوں اور ہرزہ سرائی پر ہر پاکستانی غصے سے کھول رہا ہے، نیٹو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اگست2017ء) جماعتہ الدعوہ کے مرکزی رہنماء حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ نیٹو کی سپلائی جس میں سامان حرب یا خوراک ہو بری بحری یا فضائی راستے سے کسی طور پر افغانستان نہیں جانی چاہیے، ہم دفاع پاکستان کونسل کے اس جلسے سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ نیٹو کی سپلائی بند کی جائیںمرکزی رہنما امریکی دھمکیوں اور ہرزہ سرائی پر ہر پاکستانی غصے سے کھول رہا ہے، امریکی قونصل کے سامنے علامتی دھرنا دیا،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکی سفیر کو طلب کر کے ان کے رویے پر شدید احتجاج کرے معذرت کرنے تک اسے ملک بدر کیاجائے جب تک امریکی صدر اپنے رویے پر معذرت نہیں کرتا امریکی قونصل خانے کھلے رہنے کا حق کھو چکے ہیں۔

اسلام آباد حکومت نے ابھی تک وہ رویہ نہیں رکھا جو آزاد اور غیرت مند قومیں رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

مریکہ بھارت کے کندھوں پر لے کر آرہا ہے۔بھارت کو افغانستان میں کردار دیے جانے پر پاکستان کی فضائی حدود بھارت کے طیاروں اور ان کی کمپنیوں کے لیے فی الفور بند کی جائیں۔ نیٹو کی سپلائی جس میں سامان حرب ہو یا خوراک ہو بری بحری یا فضائی راستے سے کسی طور پر نہیں جانی چا ہم دفاع پاکستان کونسل کے اس جلسے سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ نیٹو کی سپلائی بند کی جائیں۔

بھارت اور ایران کے درمیان جو راستے افغانستان کے لیے قوم سے چھپا کر دیے جارہے ہیں وہ بھی بند کیے جائیں۔ مریکہ نے بھارت کو ساتھ ملا کر برملا جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔دفتر خارجہ نے جنگ کی دھمکی کے جواب میں جرآت مندانہ جواب نہیں دیا۔وزیر خارجہ امریکہ کا دورہ موخر نہیں بلکہ منسوخ کرنے کا اعلان کرے۔قوم کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ برداشت نہیں کریں گے۔زیر خارجہ اپنے حلیف ممالک چین اور روس جائیں۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورہ کرنے سے پہلے معذرت کا اعلان کرے۔