ایران کا روہنگیا مسلمانوں کی ابترصورتحال پر تشویش کا اظہار

منگل 29 اگست 2017 15:50

․ تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2017ء) ایران نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد اور غیرانسانی برتائو پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ارنا نیوز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میانمار حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی مسلم آبادی کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کا سلسلہ بند کرائے۔انہوں نے کہا کہ میانمر حکومت روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے حقیقت پسندانہ پالیسیاں اپنائے اور ملک میں امن اور بھائی چارے کے قیام کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :