لاہور چیمبر ،آل پاکستان انجمن تاجران کامال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم ،اظہار تشکر
مال روڈ پر جلسے جلوسوں ،دھرنوںپر پابندی تاجروں کا دیرینہ مطالبہ تھا،فیصلے سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی‘ نائب صدرناصر حمید خان کاروباری رجحان ختم ہونے کے باعث تاجر وں کیلئے کاروبار چلانا مشکل ہو گیا تھا،حکومت فیصلے پر عملدرآمد کویقینی بنائے ‘ صدر اشرف بھٹی
جمعرات 31 اگست 2017 17:02
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ مال روڈ پر آئے روز کے احتجاج کے باعث نہ صرف مال روڈ بلکہ ملحقہ مارکیٹوں میں کاروباری سر گرمیاں ختم ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا جس کے باعث تاجر یہاں سے دوسرے علاقوں میں منتقل ہو رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی کی طرف سے مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کے فیصلے پر حکومت سے اظہار تشکر کیلئے ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس میں مختلف مارکیٹوں کے تاجر نمائندوںنے شرکت کی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حالیہ چند سالوں میں مال روڈ اور ملحقہ مارکیٹوں میں متعددتاجر اپنا کاروبار ختم کر کے کسی دوسری جگہ منتقل ہو گئے ہیں جبکہ باقی رہ جانے والوں نے ملازمین کی تعداد کم کرنا شروع کر دی تھی جس سے بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا۔ انہوںنے کہا کہ تاجر برادری حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اس پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات تجویز کئے جائیں اور کسی بھی جماعت یا تنظیم کو اس پابندی کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔ فیصلے کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.