کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پہلا قومی صنعتی انوویشن سروے کرے گی، ڈاکٹر انوار الحسین گیلانی

جمعہ 1 ستمبر 2017 16:36

کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پہلا قومی صنعتی انوویشن سروے کرے ..
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2017ء) پاکستان کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی) پہلا قومی صنعتی انوویشن سروے کرے گی جس کیلئے 45.041 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ یہ بات پی سی ایس ٹی کے چیئرمین ڈاکٹر انوار الحسین گیلانی نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سروے سے باقاعدہ انوویشن پالیسیاں بنانے اور پاکستانی مصنوعات کی عالمی مارکیٹوں میں طلب کے مطابق معیار میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا منصوبہ ہے جو پی سی ایس ٹی کی کوششوں سے منظور ہوا ہے، یہ منصوبہ 2 سال میں مکمل کیا جائے گا جس سے کمپنیوں کو انوویٹو سرگرمیاں شروع کرنے پر راغب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سروے سے پاکستان کے صنعتی شعبہ میں انوویشن کا عمل شروع ہو گا جو کہ مستقبل کی منصوبہ بندی اور صنعتی مصنوعات کی مینجمنٹ کیلئے مفید ہو گا۔

متعلقہ عنوان :