فیکٹری ایرا میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ،12 سالہ بچہ جان سے ہاتھ دھوبیٹھا

جمعہ 1 ستمبر 2017 21:58

فیکٹری ایرا میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ،12 سالہ بچہ جان سے ہاتھ دھوبیٹھا
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-01ستمبر-2017ء) لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں بچوں کی لڑائی میں فائرنگ سے12 سالہ بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، نجی ٹی وی چینل کے مطابق دوگروپوں کے مابین فائرنگ کا واقع بچے کو چھپت پر کھیلنے سے منع کرنے پر ہوا جس کے بعد دوگروپ آپس میں لڑپڑے اور فائرنگ شروع کردی تاہم فائرنگ کی وجہ سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کرنے والے 2نوجوان بھی زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے واقعہ کے بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :