ن لیگ کے نئے این آر او کے لئے کوششیں نا کام،عرب ملک کی بھی مدد سے معذرت
منگل 5 ستمبر 2017 11:58
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے نا اہلی کے بعدعدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ بڑھانے کے لئے جی ٹی روڈ مارچ ،وکلا کنوشن اور دیگر حربے استعمال کرنا شروع کئے تھے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کوشش کی جا رہی تھی کہ بااثر شخصیات کی مداخلت اور اور اپنے سفارتی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے اداروں پر ایسا پریشر بنایا جائے کہ شریف خاندان کو ناجائز اثاثہ جات و دیگر میں کئی ریلیف مل جائے اور نواز شریف دوبارہ پاکستان کی سیاست میں اپنا کردار ادا کر سکیں ، اس کے لئے نئے این آر پر کام شروع کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں پاکستان کی دو طاقتور ترین کاروباری شخصیات ہیں،جن کے اعلی حلقوں میں اہم تعلقات ہیں وہ اور دو اہم حکومتی اہم شخصیات متحرک تھیں جبکہ لندن سے تعلق رکھنے والے نواز شریف ،آصف زرداری اور اہم دیگر حکومتی شخصیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت بھی س کے لئے متحرک تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی اس کے لئے نہ صرف متحرک تھے بلکہ انہوں نے پاکستان کے ایک عرب دوست ملک کے اہم زمہ داران سے ملاقات کے دوران اس معاملے میں مدد کا بھی کہا تھا ،دوست ملک نے اس پر واضح انکار کر دیا اور پیغام دے دیا کہ وہ اس معاملے میں کوئی رول ادا نہیں کریں گئے ۔ ذرائع کے مطابق دونوں اہم حکومتی شخصیات و دیگر افراد جو اس نئے این آر او کے لئے کوششیں کر رہے تھے ان کو اس میں مایوسی ہوئی اور اس حوالے سے بھی انہوں نے نواز شریف کو ابتدائی طور پر بتا دیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کے بعد چند اور اہم دیگر شخصیات بھی لندن جا رہی ہیں ۔ اہم شخصیات نے شریف خاندان کو واضح طور پیغام دے دیا ہے کہ ادارے کسی حال میں بھی حقائق سے پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب لندن پلان میں ن لیگ نئی حکمت عملی بنائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.