عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے ‘ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لائے گی ‘ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر
ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری اورفرض شناسی سے سرانجام دیں کسی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا‘ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائیگا‘ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب
جمعرات 7 ستمبر 2017 17:50
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان نے ری ویمپنگ ‘ترقیاتی کاموں ‘بجٹ ‘ادویات کے سٹاک وغیرہ کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی ۔
ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے اس موقع پر کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے حکومت بے پناہ وسائل خرچ کر رہی ہے ۔محکمہ صحت کے افسران اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دکھی انسانوں کی خدمت کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں اور عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں کو مثالی بنانے کے کام کا آغاز ہو چکا ہے تا کہ عوام الناس کو صحت کی بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر میسر آسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز‘پیر امیڈیکل سٹاف کی حاضری ‘صفائی ستھرائی ‘ادویات اور دیگر جدید طبی سہولیات کی مفت فراہمی میری اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.