نیشنل کونسل فار طب کے تحت امتحانات2017 ء کے نتائج کا اعلان

سال اول میں سعید احمد قاسمی اول، محمد وقاص دوسری اور حافظ محمد عثمان کی تیسری پوزیشن

ہفتہ 9 ستمبر 2017 16:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء)نیشنل کونسل فار طب کی جانب سے امتحانات 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔اس سلسلہ میں نیشنل کونسل فار طب کے کمیٹی روم میںامتحانی کمیٹی کا ایک اجلاس چیئرمین امتحانی کمیٹی حکیم محمد احمد سلیمی کی صدارت میںمنعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین پروفیسرحکیم حافظ خورشید احمد ، پروفیسرحکیم عارفین سعید،پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس، پروفیسر حکیم سید ذوالحسنین بخاری، حکیم عبدالواحد اور حکیم فرید احمد فیضی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق سال اول میں قاسمی طبیہ کالج کے طالبعلم سعید احمد قاسمی اول، فضل طبیہ کالج کھاریاں کے محمد وقاص دوسری اور فضل طبیہ کالج کھاریاں کے طالبعلم حافظ محمد عثمان کی تیسری پوزیشن ، سال دوئم میں پاکستان طبیہ کالج کے محمد بلال اشرف اول ، مہران طبیہ کالج مورو سندھ سے منور علی دوم ، غوثیہ طبیہ کالج اوکاڑہ سے محمد افضل اور گورنمنٹ طبیہ کالج کے طالبعلم محمد مظہر حسین مشترکہ طور پر سوئم رہے ، سال سوئم میں پنجاب طبیہ کالج جھنگ کی طالبہ فصیحہ اول ، اسلام آباد طبیہ کالج کے طالبعلم محمد ابو بکر اور عامر الیاس سوم رہے ، سال چہارم میں پاکستان طبیہ کالج کے طالبعلم محمد خالد زبیر، سرحد طبیہ کالج کی طالبہ شہناز رشید، قاسمی طبیہ کالج کے طالبعلم سمیع الحق اول ، طبیہ کالج گوجرانوالہ کے عبدلقیوم اور پاکستان طبیہ کالج کے سرفراز خان دوئم اور القادر طبیہ کالج سرگودھا کے طالبعلم محمد اسلم نے سوئم پوزیشن حاصل کی -چیئرمین امتحانی کمیٹی حکیم محمد احمد سلیمی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ایک طویل عرصہ کے بعد بروقت امتحانات کا انعقاد اور پھر بروقت ہی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے اس سارے عمل میں امتحانی کمیٹی کے اراکین اور عملہ کی شبانہ روز محنت شامل ہے - انہوں نے تمام پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ اور والدین اور کالجز کے اساتذہ کو مبارکباددی- حکیم محمد افضل میو ، حکیم جاوید رسول ، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم امجد وحید بھٹی ، حکیم شاہد محمود ناز ، حکیم محمد یوسف ، حکیم محمد ندیم چوہدری اور دیگر احباب نے امتحانی کمیٹی اور سٹاف کو بہترین کارکردگی پر اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات کو مبارکباد پیش کی-