قوم کی دعائیں رنگ لے آئیں،سینئر اینکر ڈاکٹرعامر لیاقت خیریت کیساتھ میانمار سے وطن واپس پہنچ گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 ستمبر 2017 14:17

قوم کی دعائیں رنگ لے آئیں،سینئر اینکر ڈاکٹرعامر لیاقت خیریت کیساتھ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 ستمبر2017ء) : سینئراینکر ڈاکٹرعامرلیاقت میانمارسے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، ڈاکٹرعامرلیاقت روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے میانماربراستہ تھائی لینڈ گئے تھے، تاہم انہیں ایئرپورٹ پرحراست میں لے لیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی کے سینئراینکرڈاکٹرعامرلیاقت قوم کی دعاؤں سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی نے ڈاکٹرعامرلیاقت کی خیریت کے ساتھ کراچی پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے ڈاکٹرعامرلیاقت میانماربراستہ تھائی لینڈ گئے ۔ تاہم انہیں سکیورٹی اداروں نے ایئرپورٹ پرحراست میں لے لیا۔ کئی گھنٹے تک حراست میں رہے ۔ انہیں میانمارتک نہیں جانے دیا گیا۔ جبکہ قانونی طور پر ان کے پاس تمام سفری دستاویزات بھی تھیں۔ حراست میں لینے کے بعد ان کیلئے وہاں کافی مشکل حالات تھے۔صحافتی تنظیموں نے بھی حکومت سے ان کی بحفاظت وطن واپسی کامطالبہ کیاتھا۔واضح رہے ڈاکٹرعامرلیاقت 8ستمبرکومیانمارکیلئے روانہ ہوئے تھے۔میانمارمیں روہنگیامسلمانوں کی مددکیلئے ان کے کیمپوں میں جانے کاعزم بھی کیاتھا۔۔۔ ویڈیو بھی دیکھیں