معروف ثناء خوان سید جاویدعلی شاہ انتقال کر گئے

اتوار 10 ستمبر 2017 23:10

سیالکوٹ ۔10ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء)معروف ثناء خواں وصحافی سید جاوید علی شاہ (امام صاحب والی) رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان امام صاحب میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاستدانوں، ثناء خواں، ایوان صنعت وتجارت کے ممبران، صنعتکاروں ، ڈاکٹروں ، انجمن تاجراں ، مذہبی و سیاسی شخصیات ، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔