وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پاکستانی طلبہ کو انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد

بدھ 6 اگست 2025 22:38

وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز کی پاکستانی طلبہ کو انٹرنیشنل نیوکلیئر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستانی طلبہ کو انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ محمد طیب،عمار اسد،رواح جاوید اور تطہیر آئمہ نقوی جیسے ہونہار طلبہ نے عالمی سائنسی مقابلے میں گولڈ،سلور اور براونز میڈلز جیت کر وطن عزیز کا وقار بلند کیا ہے۔ نیوکلیئر سائنس اور دیگر جدید علوم میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہونہار طلبہ نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی نوجوان عالمی افق پر نئی تاریخ رقم کر سکتے ہیں۔