انٹرکاامتحان دینے والے طلبہ کو گھر بیٹھے نتائج کی فراہمی کیلئے ایس ایم ایس سروس کاآغاز

پیر 11 ستمبر 2017 14:36

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء)تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمپوزٹ کاامتحان دینے والے طلباء و طالبات کو گھر بیٹھے نتائج کی فراہمی کیلئے ایس ایم ایس سروس کاآغاز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ کے ترجمان نے بتایاکہ طلباء وطالبات آج 12 ستمبر بروز منگل کو اپنے موبائل فون کے ذریعے رزلٹ معلوم کرنے کیلئے اپنا رول نمبر لکھ کر 800240 پر میسج کردیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر جوابی ایس ایم ایس کے ذریعے نتیجہ سے آگاہ کردیاجائیگا۔ انہوںنے بتایاکہ تمام نتائج بورڈکی ویب سائٹ پر بھی جاری کئے جارہے ہیں لہٰذا امیدوار اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں۔