اوپن یونیورسٹی طلبہ کے تیار کردہ’’ریسرچ بیسڈ پراجکٹس کی نمائش /کئیریر ایکسپو ‘‘ جلد منعقد کرے گی

پاکستان میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی اور یونیورسٹی کی سب سے بڑ․ی نمائش ہوگی‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

پیر 11 ستمبر 2017 14:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چاروں صوبوں ،ْ شمالی علاقہ جات ،ْ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موجود اپنے گریجویٹ طلبہ و طالبات کو ان کے تیار کردہ’’ریسرچ بیسڈ پراجکٹس‘‘کی نمائش کے لئے اور ان کے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ’’کئیرئیر ایکسپو‘‘کے نام سے عنقریب ایک میگا ایونٹ منعقد کرے گی ،ْ اس نمائش میں دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی حصہ لے سکیں گے۔

پاکستان میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی اور یونیورسٹی کی تاریخ کی سب سے بڑ․ی نمائش ہوگی" ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے شعبہ فزکس کے زیر اہتمام فیکلٹی ممبرز ،ْ انجنئیرز اور سائنسدانوں کے لئے منعقدہ ایک ہفتے دورانیہ کے 'مائیکرو کنٹرولر ریسرچ ورکشاپ' سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

کئیرئیر ایکسپواسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی اس ایکسپوکے ذریعہ اپنے فارغ التحصیل طلبہ کو چھوٹے سطح پر کاروبار شروع کرنے کی گائیڈ لائن اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بڑے ایونٹ کے ذریعہ اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کو صنعتی شعبوں اور کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ براہ راست بات چیت کا موقع ملے گا۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے انہوں نے کچھ ٹارگٹ مقرر کئے تھے جن میں ریسرچ کلچر کے فروغ کو خاص اہمیت حاصل تھی اور اس جانب خصوصی توجہ دینے کے نتیجے میںپونے تین سال کے مختصر عرصے میں 14۔

جرنل شائع ہوئے جبکہ دو جرنل اشاعت کے مرحلے میں ہیں ،ْ اسی طرح قومی و عالمی سطح کی 23۔ ریسرچ کانفرنسسز منعقد کی گئی ہیں۔ مائیکرو کنٹرول ریسرچ ورکشاپ کے تربیتی شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہ یہ تربیت آپ کے لئے بہت مفید ثابت ہوگی اور اس ورکشاپ کی تکمیل پر آپ مائیکرو کنٹرولر کے استعمال سے بہ خوبی واقف ہوجائیں گے۔

شعبہ فزکس کے چئیرمین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ظفر الیاس نے ریسرچ ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کئے ۔انہوں نے کہا کہ شعبہ فزکس کے زیر اہتمام مائیکرو کنٹرولر کی تربیت کی یہ پانچویں ریسرچ ورکشاپ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ فزکس کے طلبہ ان تربیتی ورکشاپس سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں معاشرے کے لئے کارآمد نئے پراجکٹس متعارف کرنے کا جذبہ بیدار ہورہا ہے جو سماجی و اقتصادی ترقی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :