راولپنڈی،صوبائی حکومت کی زیر زمین پانی کی سطح 650فٹ سے زائد گرنے کی وجہ سے نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب پر پابندی کی ہدائیت

غازی بروتھا ڈیم سے پانی فراہمی کا اعلان رنگ روڈ اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہائوسنگ سکیم کے آغاز اور واسا میں سٹاف کی کمی کو دور کرنے کیلئے نئی اسامیوں کی تفصیلات طلب

پیر 11 ستمبر 2017 21:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) صوبائی حکومت نے راولپنڈی میں زیر زمین پانی کی سطح 650فٹ سے زائد گرنے کی وجہ سے راولپنڈی میں نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب پر پابندی کی ہدائیت کرتے ہوئے غازی بروتھا ڈیم سے راولپنڈی کو پانی فراہمی کا اعلان کیا ہے ۔صوبائی حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہائوسنگ سکیم کے آغاز اور واسا میں سٹاف کی کمی کو دور کرنے کیلئے نئی اسامیوں کی کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں صوبائی وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا نے کمشنر آفس راولپنڈی میں آرڈی اے اور واسا کے بجٹ 2017-18 کی منظوری کیلئے منعقدہ اجلاس میں کہاکہ راولپنڈی کے ماسٹر پلان کے ٹی او آرز میں واسا، واپڈا، ہائی وے اور دیگر متعلقہ محکموں کی رائے کو بھی شامل کیا جائے اور ماسٹرپلان کی تیاری ایڈ ہاک بنیادوں کی بجائے زمینی حقائق اور آبادی میں اضافہ کی ضروریا ت کے مطابق کی جائے اور 1996-2016کے ماسٹر پلان میں ہونیوالی غلطیوں اور کوتاہیو ں سے کو مدنظر رکھا جائے انہوںنے نئے ماسٹر پلان کی تیاری کے ٹی او آرز کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایات کی انہوںنے کہاکہ دیگر بڑے شہروں کی طرح راولپنڈی بھی پینے کی صاف پانی کی قلت کا شکار ہے اور زیر زمین پانی کی سطح تیزی گر رہی ہے اور آئندہ نسلوں کے حصہ کا بھی پانی استعمال کیا جا چکاہے لہٰذا ان زمینی حقائق سامنے رکھتے ہوئے مذید ٹیوب کھودنے کی بجائے پانی کی سپلائی کے دیگر منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیوں کو اپنے قدموں پر کھڑا ہونا چاہئے تاکہ وہ اپنی سکیمیں خود مکمل کرا سکیں اور عوامی نمائندوں کی سکیموں کیلئے فنڈنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹیوں کو اپنے ذرائع سے مہیا کرنی چاہیے ا نہوںنے کہاکہ راولپنڈی پنجاب کاچوتھا بڑ ا اور تیزی سے پھیلتا ہوا شہر ہے اور آرڈی اے کیلئے کمرشل فیس اور پلاٹ ٹرانسفر فیس کے ٹارگٹ حاصل نہ کرنا قابل تشویش ہے لہٰذا آرڈی اے کو اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے میئر راولپنڈی سردار نسیم احمد خان نے کہاکہ راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک کے رش کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ازحد ضروری ہے انہوںنے کہاکہ راولپنڈی میں زیر زمین پانی سطح تشویش ناک حد تک کم ہو چکی ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں اور وزیر اعلی شہبا ز شریف غازی بھروتھا ڈیم سے پانی کی سپلائی کے منصوبہ پر ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ راولپنڈی کو کسی بھی واٹر کرائسز کی صورتحال سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آر ڈی اے اور واسا کی مالی سال 2017-18 تمام سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیاجبکہ اجلا س میںقائم مقام کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل ، میئر راولپنڈی سردار نسیم احمد خان، پارلیمانی سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی سرفراز افضل، چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و رکن صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین واسا ضیاء اللہ شاہ، رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ ریحان، اور متعلقہ سرکاری محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :