بھارتی فورسز کی راولاکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پر دفتر خارجہ کا ردعمل

منگل 12 ستمبر 2017 00:22

بھارتی فورسز کی راولاکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پر دفتر خارجہ کا ..
راولاکوٹ::(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-11 ستمبر-2017ء) بھارتی فورسز کی راولاکورٹ سیکڑپربلااشتعال فائرنگ پر ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز نے راولاکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسزکی فائرنگ سےخاتون سمیت 4شہری زخمی ہوئے ہیں جبکہ بھارتی فورسزمسلسل شہریوں کونشانہ بنارہی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فورسزکی جان بوجھ کر بلااشتعال فائرنگ کی پرزورمذمت کرتےہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی اس قسم کی کارروائیاں خطےکےامن کےلیےنقصان دہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :