آئی جی پی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈعارف نواز خان کے 06 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

منگل 12 ستمبر 2017 23:41

آئی جی پی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈعارف نواز خان کے 06 ڈی ایس پیز کے تقرر و ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈعارف نواز خان نی06 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سی ٹی ڈی فیصل آباد حاکم علی خان کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز لودھراں ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز لودھراں فرخ جاوید کو ایس ڈی پی او یزمان بہاولپور ، ایس ڈی پی اویزمان بہاولپورعبدالرحیم کو ایس ڈی پی او ممتاز آباد ملتان ، ایس ڈی پی او ممتاز آباد ملتان ذوالفقار علی کو ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول لاہور کی خالی آسامی پر، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ننکانہ صاحب مسعود احمد کو ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر اورڈی ایس پی IV- ، ایس پی یو پنجاب لاہور شاہد محمود کوڈی ایس پی پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :