چونیاں ،ْ موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم ،ْ

ایک شخص جاں بحق ،ْ دوسرا زخمی جاں بحق اور زخمی دونوں سگے بھائی ہیں ،ْتھانہ سٹی پولیس نے تحقیقات شروع کردی

بدھ 13 ستمبر 2017 13:58

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) چونیاں کے نواحی علاقے کاندو کھارا میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاندو کھارا میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 25 سالہ فریاد موقع پر ہی جاں بحق اور 15سالہ وقاص زخمی ہوا، واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی دونوں سگے بھائی ہیں، تھانہ سٹی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :