ہماری کوشش رہی ہے عوام کے مسائل کم کرنے کی کوشش کریں ،خوشحالی کیلئے جتنے وسائل ہیں وہ خرچ کئے جائیں ،سردار محمد اسلم بزنجو
ہم نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ مرکوزکئے رکھی،تعلیم کوخصوصی اہمیت دی گئی ،یونیورسٹیز ،کالجز وسکولز کے قیام کیلئے ہماری حکومت نے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے ہیں، وزیر زراعت بلوچستان
بدھ 13 ستمبر 2017 17:01
(جاری ہے)
صوبائی وزیر زراعت وفنانس سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاہے کہ ہم روزِ اوّل سے عوام کی خوشحالی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کام کررہے ہیں اب تک ہم نے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام شعبوں پر رقم خرچ کی ہے ۔
ڈیمز پر اس لئے خصوصی توجہ مرکوز کررکھے ہیں کہ ہمارے ہاںبارشیں کم ہوتیں ہیں اگر بارش ہوبھی جائے تو بارش کا پانی ندی نالوں کی نظر ہو کر ضائع ہو جاتاہے جس کا آس پاس کے علاقوں کو کوئی بھی فائدہ نہیں ہوتا ہے تاہم ڈیمز بنانے سے بارش کے پانی کو محفوظ بنا کر اسے عوام کے عام استعمال میں لایا جاسکتا ہے ۔جس سے نہ صرف زیر زمین پانی کے سطح میں اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ اس سے بنجراور غیر آباد زمینوں کو بھی آباد کیا جاسکتا ہے ۔ہڑنبو ڈیم بننے سے مقامی آبادی کافی خوش ہیں اور ان کا ایک بہت بڑا مسئلہ حل ہوگیا ۔ حکومت عوام کے دیگر بنیادی مسائل کے حل پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے ، تعلیم صحت مواصلات کی تعمیر و ترقی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہماری اوّلین ترجیحات میں شامل ہیں جن پر کا م ہورہاہے ۔ میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ کہ نیشنل پارٹی قوم پرست و جمہوریت پسند پارٹی ہے بابائے بلوچستان کے فلسفے کو لیکر روزِ اوّل سے عوام کی قیادت کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے ۔ ہماری ڈھائی سالہ حکومت عوام کے سامنے ہے جس میں عوام کے تمام بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ، تعلیم پر خصوصی توجہ دیکر نا خواندگی کے خاتمہ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ایک تاریخ اور ایک حقیقت کا نام ہے ہم نے ہمیشہ صوبے کے عوام کی بھلائی اور ان کے مستقبل کی فکر لیکر ہی سنجیدہ اور تحمل وبرداشت کی سیاست کو فروغ دیتے آئے ہیں ۔نیشنل پارٹی عوام دوست پارٹی ہے جو کردار کے حامل اقدامات کرکے عوام کی فلاح وبہبود کو ممکن بنارہی ہے نیشنل پارٹی عوام کے ہر شعبے کو ترقی دینے کی کوشش کی اور ایک مثالی حکومت قائم کرکے تاریخ کا حصہ بنی عوام کے لئے نیشنل پارٹی آئندہ بھی عوام کی خدمت اسی طرح جاری رکھے گی ہم خدمت اور عوام دوست اقدامات کی بدولت ہی اگلے الیکشن میں حصہ لیں گے اور انشاء اللہ جیت کر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.