حکمران فاٹا کے عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں ،فاٹا کو قانونی پیچیدگیوں کی گھتی میں الجھا یا جارہا ہے، صو بائی امیر جماعت ا سلامی
فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے 25ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا فیصلہ حتمی ہے،فاٹا کے عوام سراج الحق کی قیادت میں فاٹا سے اسلام آباد تک تاریخی لانگ مارچ کریں گے ، مشتاق احمد خان
بدھ 13 ستمبر 2017 21:59
(جاری ہے)
تمام محب وطن قبائل ، سیاسی کارکنان ، علماء ،وکلاء، مشران، ملکان، نوجوانوں اور صحافیوں سے 25ستمبر کے لانگ مارچ اور دھرنے کو کامیاب بنانے کی اپیل ہے۔
لانگ مارچ ور دھرنا فاٹا اصلاحات اور قبائلی خطے کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے فیصلہ کن اقدام ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکزالاسلامی پشاور سے جاری کئے گئے بیان میں کیا۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ وفاقی حکومت فاٹا اصلاحات کے نفاذ میں مسلسل لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ فاٹا اصلاحات کو ایک آرڈیننس کے تحت فوری طور پر نافذ کیا جاسکتا ہے لیکن حکومت اس سلسلے میں سرد مہری کا مظاہرہ کررہی ہے۔ جب تک فاٹا اصلاحات نافذ نہیں ہوتیں تب تک ترقی کا عمل شروع نہیں ہوسکتا۔ فاٹا اصلاحات میں تاخیر سے مرکزی حکومت کی نیت میں فتور نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو ایف سی آر کی زنجیروں میں جکڑا گیا ہے۔ وہ ستر سال سے غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ حکومت نے قبائلی عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ تباہی فاٹا میں ہوئی لیکن فاٹا کے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قبائلی پٹی میں انفراسٹرکچر تباہ ہے۔ لوگوں کے گھر اور کاروبار تباہ ہو چکے ہیں۔ انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر و مرمت کے لئے خطیر رقم درکار ہے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ فاٹا کے لئے ایک ہزار ارب روپے کے بڑے مالیاتی پیکج کا اعلان کرے تاکہ فاٹا میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہو۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاؤٹ ایف سی آر اور فاٹا سیکرٹریٹ ہے۔ فاٹا سیکرٹریٹ کرپشن کی آماجگاہ ہے۔ وفاقی حکومت ایف سی آر کو ختم کرکے فاٹا سیکرٹریٹ سے اختیارات واپس لے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اصلاحات کے نفاذ میں تاخیر کے خلاف 25ستمبر کو ہر صورت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ لانگ مارچ میں ہزاروں قبائلی عوام کو شریک کراکے حکومت کو پیغام دیں گے کہ فاٹا کے عوام مزید ایف سی آر برداشت نہیں کرسکتے۔ فاٹا کے عوام ایف سی آر سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی فاٹا کے عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.