ْ پینسرہ روڈ پر ڈاکوئوں کی گھر میں گھس کر لوٹ مار ،مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی

بدھ 13 ستمبر 2017 23:09

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) پینسرہ روڈ پر ڈاکوئوں کی گھر میں گھس کر لوٹ مار ،مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پل منگوانہ کے قریب اسلحہ سے مسلحہ ڈاکو مقصود احمد کے گھر میں داخل ہو گئے اور لوٹ مار شروع کر دی اہل خانہ کی طرف سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے نصرت بی بی اوراس کے شوہر مقصود کو شدید زخمی کر دیا۔ ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :