آزادی کپ ‘ورلڈالیون نے پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دے
کرسیریز1-1سے برابرکردی،تھسارا پریرامیچ کے بہتر کھلاڑی قرار پارئے پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر174رنزبنائے،ورلڈالیون نی175رنزکاہدف19.5اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا
بدھ 13 ستمبر 2017 23:23
(جاری ہے)
175رنزکے ہدف کے حصول کے لئے بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈالیون نی19.5اووروں میں3وکٹوں کے نقصان پر175رنزبناکرمیچ جیت لیا۔
ورلڈالیون کی جانب سے تمیم اقبال اورہاشم آملہ نے اننگزکاآغازکیاجبکہ پاکستان کی جانب سے پہلااوورعمادوسیم نے کروایادونوں بیٹسمینوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں47رنزبنائے۔ورلڈالیون کی پہلی وکٹ47رنزپرگری جب تمیم اقبال23رنزبناکرسہیل خان کی گیندپرشعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔دوسری وکٹ71رنزپرگری جب ٹم پین10رنزبناکرعمادوسیم کی گیندپربولڈہوگئے۔اسکے بعدکپتان فاف ڈو پلیسی بیٹنگ کے لئے آئے جنہوں نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کرتیسری وکٹ کی شراکت میںسکورمیں35رنزکااضافہ کیا۔تیسری وکٹ106رنزپرگری جب کپتان فاف ڈو پلیسی محمدنوازکی گیندپرشاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اسکے بعدہاشم آملہ اورتھسارا پریرانے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں69رنزبناکراپنی ٹیم کوکامیابی دلائی۔تھسارا پریرانی19گیندوں پر47اورہاشم آملہ نی55گیندوںپر72رنزبنائے اورناٹ آؤٹ رہے پاکستان کی جانب سے عمادوسیم،سہیل خان اورمحمدنوازنے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اننگزکاآغازفخرزمان اوراحمدشہزادنے کیا جبکہ ورلڈ الیون کی جانب سے مورن مورکل نے پہلااوورکروایا۔اچھے آغاز کے بعد اننگز کے بعدپاکستان کی پہلی وکٹ 41رنزپرگری جب فخر زمان21رنزبناکر سیموئل بدری کی گیندپرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے اسکے بعدبابراعظم بیٹنگ کے لئے آئے بابر اعظم اور احمد شہزاد نے 59 رنز کی شراکت قائم کی ۔دوسری وکٹ100رنزپرگری جب احمد شہزاد کو 43 رنز بناکر عمران طاہرکی گیندپرملرکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔تیسری وکٹ135رنزپرگری جب بابراعظم45رنزبناکرسیموئل بدری کی گیندپرملرکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ 156رنزپرگری جب عمادوسیم15رنزبناکرتھسارا پریرا کی گیندپرعمران طاہرکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔صرف ایک رنزکے اضافے کے بعدپانچویں وکٹ157رنزپرگری جب کپتان سرفرازاحمدایک مرتبہ پھرنمایاں سکورکرنے میں ناکام رہے سرفرازاحمدبغیرکوئی رن بنائے تھسارا پریرا کی گیندپرعمران طاہرکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس دوران شعب ملک سکورمیں مسلسل اضافہ کرتے رہے ۔بیسویں اوورکی آخری گیندپر174کے سکورپرشعیب ملک 39رنزبناکر بین کٹنگ کی گیندپرکولین ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ورلڈالیون کی جانب سے تھسارا پریرا ،سیموئل بدری نے 2،2،اورعمران طاہراور بین کٹنگ نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیامزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.