عزیزیہ اسٹیل ملز،لندن فلیٹس ٍ ریفرنس میں سمن جاری، نواز شریف بچوں اور دماد سمیت 19ستمبرکو طلب
نوازشریف احتساب عدالت میں حاضر ہو کر اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دیں
جمعرات 14 ستمبر 2017 12:51
(جاری ہے)
العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف، حسن نواز اورحسین نواز شامل ہیں، کیس کی سماعت بھی انیس ستمبر کو ہوگی۔
سمن جاتی امرا لاہور کے پتے پر جاری کئے گئے ہیں، سمن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان 19 ستمبر بروز منگل احتساب عدالت میں حاضر ہو کر اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دیں۔واضح رہے کہ احتساب عدالت میں دائر کئے جانے والے ریفرنسز میں نیب کا موقف ہے کہ ملزمان اپنے اثاثوں کیلیے ذرائع آمدن بتانے میں ناکام رہے لہذا نیب آرڈیننس کے تحت ان کا ٹرائل کرکے سزا دی جائے،یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے اٹھائیس جولائی کے فیصلے کے تحت شریف خاندان کے خلاف مذکورہ ریفرنس لندن پراپرٹی، آف شور کمپنیوں اور العزیزیہ سے متعلق ہیں جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا ہے۔احتساب عدالت میں آج کاروائی کے دوران میڈیا کے داخلے پر پابندی لگادی گئی تھی، میڈیا ارکان کو بتایا گیا تھا کہ کارروائی مکمل ہونے پر عدالتی عملہ صحافیوں کو ریفرنس سے متعلق آگاہ کردے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو 19 ستمبر کو طلب کررکھا ہے۔فلیگ شپ ریفرنس میں فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز ملزمان میں شامل ہیں ،جن پر سولہ آف شور کمپنیاں بنا کر اثاثے بنانے کا الزام ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.