متحدہ عرب امارات ، ٹیلی کام کمپنی ڈیو کا اپنے صارفین کے لیے اہم اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 14 ستمبر 2017 17:04

متحدہ عرب امارات ، ٹیلی کام کمپنی ڈیو کا اپنے صارفین کے لیے اہم اعلان
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2017ء) متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنی ڈیو نے اپنے صارفین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی شخص آپ سے آپکے ڈیو کے بلوں کی ادائیگی ڈسکاونٹ پر کرنے کو کہے تو اسکی یہ آفر قطع قبول مت کیجئے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ کچھ لوگوں کا گینگ چوری کے کریڈٹ کارڈزکا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ ڈیو نے اپنے صارفین سے اپیل کی ہے کہ ان لوگوں کو پکڑوانے میں کمپنی کی مدد کریں اوراگر کائی بھی آپکو ایسی آفر پیش کرے تو فورا ڈیو کی ہیلپ لائن 155 پراطلاع دیں یا [email protected] پر ای میل کریں۔

متعلقہ عنوان :