گھوٹکی کی سیاسی شخصیت سردار شہریار شر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

سندھ کے لوگوں کو ناانصافی ، کرپشن ، ظالم نظام سے نجات دلانے کیلئے حیدرآباد آرہے ہیں ،وائس چیئرمین تحریک انصاف

ہفتہ 16 ستمبر 2017 17:50

گھوٹکی کی سیاسی شخصیت سردار شہریار شر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملتان میں گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے سیاسی شخصیت اور حلقہ پی ایس 5اوباوڑوڈسڑکٹ گھوٹکی کے سابقہ آزاد امیدوار سردار شہریار احمد شر کی ملاقات شہریار شر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سکھر ڈویزن کے صدر سردار پپو خان چاچڑ بھی موجود تھے واضع رہے کہ شہریار شر 2013کی الیکشن میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حلقہ پی ایس 5 اوباوڑوسے الیکشن لڑے تھے جہاں سے انہوں نے 27605ووٹ حاصل کیے تھے ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ، وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی نے شہریار شر کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ملاقات کے بعد طئے پایا گیا کہ تحریک انصاف 15اکتوبر پر اوباوڑو میں جلسہ کرے گی جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر قیادت خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے شہریار شر کو 19ستمبر حیدرآباد میں ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ۔ دوسری جانب 19ستمبر جلسے کے حوالے سے مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ کے لوگوں کو ظالم نظام ، ناانصافی ، امن امان کی خراب صورتحال ، بیروزگاری ، بدحالی کے خلاف جگانے کے لیے آرہے ہیں سندھ کے لوگ تبدیلی کے منتظر ہیں ، سندھ میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے سندھ کے لوگوں کے حالات بدلیں گے اور خوشحال سندھ بنے گا نئے پاکستان میں سندھ کے لوگوں کی جدوجہد بھی صف اول شمار کی جائے گی سندھ کے لوگ 19ستمبر پر حیدرآباد کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں اور نئے پاکستان کی جدوجہد میں عمران خان کا ساتھ دیں ۔