تمبو، مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ، چار افراد شدید زخمی

پیر 18 ستمبر 2017 16:51

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) دو مختلف حادثات خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ،چار شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ مرادجمالی کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی ڈیرہ مرادجمالی کے قریب مینگل کوٹ کے مقام قومی شاہراہ پرٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوزخمی ہوگئے پولیس واقع کے بارے میں مذید تحقیقات کررہی ہے دریں بولان کے علاقے گوکرت لیویز تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر مسافر ویگن اور ٹو ڈی کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جانبحق جبکہ ڈرائیور سمیت دوافراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقع کے بارے میں لیویز فورس مذید تحقیقات کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :