محرم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہوگا

منگل 19 ستمبر 2017 15:06

محرم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہوگا
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) محرم الحرام اور نئے اسلامی سال 1439 ھ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں 21ستمبر بروز جمعرات بمطابق 29 ذی الحج کی شام طلب کرلیا گیا ہے۔محکمہ مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مرکزی روئت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں جبکہ زونل روئت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس انکے مقررہ مقامات پر منعقد ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کی روشنی میں محرم الحرام اور نئے اسلامی سال کے چاند نظر ۱ٓنے یا نہ ۱ٓنے کا با ضابطہ اعلان کیا جائیگا۔دوسری جانب تمام اسلامی ایام اور مختلف مذہبی تہواروں کے بارے میں گزشتہ کئی سالوں سے سو فیصد درست پیش گوئیاں کرنے والے ملک کے ممتاز ماہر فلکیات، قمر شناس، علم الاعداد،رویت ہلال پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ محرم الحرام1439ھکا چاند 21 ستمبر بروز جمعرات بمطابق29 ذی الحج1438 ہجری کی شام نظر ۱ٓئیگااوریکم محرم الحرام 22 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگی نیز یوم عاشور یکم اکتوبر بروز اتواربمطابق 10 محرم الحرام کو ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس بار زی الحج 1438ھ کا مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہوگا۔