یونیورسٹی آف سرگودھا سے ملحقہ 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر مکمل، آئندہ تین ماہ میں اپنا کام شروع کر دے گا، ترجمان یونیورسٹی

منگل 19 ستمبر 2017 15:11

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) یونیورسٹی آف سرگودھا سے ملحقہ 200بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور آئندہ تین ماہ میں یہ ہسپتال اپنا کام شروع کردے گا۔ جس میں تمام شعبہ جات بنائے گئے ہیں اور یہ سرگودھا سٹی کا ماڈل ٹراما سنٹر ہوگا۔ اس کے ساتھ تشخیصی سنٹر بھی کام کر رہا ہے جس کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے اور یہاں لیبارٹری سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے گا ۔

ترجمان یونیورسٹی آف سرگودھا نے بتایا کہ سرگودھا یونیورسٹی کے تحت فارماسوئیٹیکل انڈسٹریل یونٹ کے لائسنس کی بھی منظوری ہو چکی ہے اور جلد ہی یہاں ادویات کی مینوفیکچرنگ کے کام کا آغاز کر دیا جائے گااور اس سے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں اور میڈیکل سٹوروں پر سستی اور معیاری ادویہ میسر آئیں گی اسی طرح خوش آب یونیورسٹی کا بڑا منصوبہ ہے جس میں سرگودھا کے لوگوں کو پینے کا پانی سستے داموں مہیا کیا جا رہا ہے اور خوش آب واٹرکے منصوبے کو مزیداپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا یونیورسٹی کمیونٹی سروسز فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں جو ڈاکٹر ز پرائیویٹ ہسپتال میں ہزار روپے فیس لیکر چیک اپ کرتے ہیں وہی ڈاکٹرز ہمارے تشخیصی سنٹر میں صرف 200روپے میں مریضوں کا چیک اپ کرتے ہیں۔ اسی طرح لیبارٹری ٹیسٹ،الٹراسائونڈ اور ڈیجٹیل ایکسرے کے ریٹس بھی کم انتہائی کم ہیں۔