زائد بلنگ پورے ملک کا مسئلہ ہے ،ْ
میرے حلقہ میں بھی لوگ اس سے شدید متاثر ہیں ،ْجماعت اسلامی گولن گول منصوبے کی تکمیل 25 دسمبر کو ہونے جارہی ہے اس کیلئے نئی ٹرانسمیشن لائنیں اگلے سال مکمل ہوں گی ،ْافتخار الدین اووربلنگ کے حوالے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اس جانب توجہ دی جائے ،ْعوامی نیشنل پارٹی عابد شیر علی کی سندھ اور خیبر پختوا خوان کے اراکین کو بجلی کی لوڈشیڈنگ‘ اوور بلنگ سمیت دیگر مسائل پر غور کیلئے اجلاس میں شرکت کی دعوت
منگل 19 ستمبر 2017 16:24
(جاری ہے)
بحث کا آغاز کرتے ہوئے شیر اکبر خان نے کہا کہ زائد بلنگ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ میرے حلقہ میں بھی لوگ اس سے شدید متاثر ہیں۔ میرے حلقہ میں تکنیکی لاسز کے علاوہ ریکوری سو فیصد ہے تاہم وہاں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ،ْعید پر بھی لوڈشیڈنگ کی گئی۔
صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ کئی بار ہم نے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔ متعلقہ وزیر نے یقین دہانی کرائی تاہم 15سے 20گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے۔ اووربلنگ ہے۔ ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ،ْ ایم این اے کی واپڈا والے نہیں سنتے۔ ملک ابرار احمد نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں بڑی کمی آئی ہے۔ اووربلنگ سے میں جماعت اسلامی کے ممبران سے اتفاق کرتا ہوں۔ اس کی ریڈنگ ٹھیک کرائی جائے۔ ساجد نواز نے کہا کہ ہمیں وزارت سے شکوہ نہیں واپڈا کے پاس وہاں سٹاف نہیں ہے اگر کوئی کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرتا ہے تو اس کو بھی بل دیا جاتا ہے۔ جن کے ذمہ بقایا جات ہیں وہ اتنے زیادہ ہیں کہ ادا نہیں کر سکتے۔ سارے ممبران مل کر اس کا حل نکالیں۔ ان کے بل صاف کئے جائیں۔ لوگ میٹر لگوانے کے لئے تیار ہیں۔میر منور تالپور نے کہا کہ اندرون سندھ چودہ چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے ،ْ جہاں ٹرانسفارمر خراب ہوتا ہے اس کو تبدیل نہیں کیا جاتا۔ افتخار الدین نے کہا کہ گزشتہ پندرہ سالوں سے میرے حلقے میں لوڈشیڈنگ ہے۔ یہاں اووربلنگ ہے۔ وولٹیج کا بھی ایشو ہے۔ گولن گول منصوبے کی تکمیل 25 دسمبر کو ہونے جارہی ہے اس کے لئے نئی ٹرانسمیشن لائنیں اگلے سال مکمل ہوں گی۔ اس کی بجلی موجودہ ٹرانسمیشن لائنوں سے ہی ترسیل کی جائے۔ نواز شریف نے 30 میگاواٹ بجلی چترال کو دینے کا ودہ کیا اب پیسکو کہہ رہی ہے کہ دو میگاواٹ دے سکتے ہیں۔ حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ ہمارے صوبے میں جو بجلی پیدا ہوتی ہے وہ ہماری ضرورت سے زائد ہے اس کے باوجود کے پی کے میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔ اووربلنگ کے حوالے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اس جانب توجہ دی جائے۔ عبدالستار بچانی نے کہا کہ میٹر ریڈر ریڈنگ کے لئے جاتے ہی نہیں ہیں۔وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے جہاں بجلی کا استعمال زیادہ ہوتا ہے وہاں بل زیادہ ہوگا۔ چکدرہ کا گرڈسٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے لوڈ کم ہے۔ خیبر پختونخوا کو گرڈ سٹیشن کے لئے پیسے دیئے تھے۔ اب اراضی دی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 220 کے وی کے تین گرڈ سٹیشنوں پر کام جاری ہے۔ ان میں نوشہرہ‘ چکدرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہے۔ ان پر کام پر پیشرفت کے حوالے سے بدھ کو اجلاس طلب کیا ہے۔ کے پی کے سے تمام ممبران کو اس میں شرکت کی دعوت ہے۔ میں نے ساجد نواز سے کہا کہ وہ حلقہ کا جرگہ بلائیں میٹرز بھی دیتے ہیں اور بقایا جات کی اقساط کردیں گے۔ بعض علاقوں میں ایک سکول سے پورے محلے کو بجلی سپلائی کی جارہی ہے۔ بدھ کے اجلاس میں متعلقہ حکام ہوں گے۔ یہ ممبران مقامی لوگوں اور صوبائی حکومتوں کے حوالے سے بھی تعاون کریں۔ ٹرانسمیشن لائنوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سندھ کے ممبران وقت دے دیں تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بلالیں گے۔ گورنر ہائوس میں سب کو بلائیں گے۔ کے پی کے کے ممبران کو بھی گورنر ہائوس میں مدعو کرتے ہیں۔ جیسے ممبران چاہتے ہیں وہاں پر ان کو بلالیں گے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اس کے لئے جگہ کا تعین ہمارا سیکرٹریٹ کرے گا۔ ہم معاملے کا حل چاہتے ہیں۔ یہاں پوائنٹ سکورنگ نہ کریں۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ برہان سے کوہستان تک فوٹو ریڈنگ سرما میں نہ کرنے پر تین ایکسین اور 6 ایس ڈی اوز کو ملازمت سے فارغ کیا جو نامناسب تھا۔ ہزارہ میں میٹر ریڈرز کی 30 فیصد آسامیاں خالی ہیں۔غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ سولر پر سبسڈی دی جائے ،ْ ریورس میٹرنگ کی طرف توجہ دی جائے۔ عبدالستار بچانی نے کہا کہ آئندہ اسمبلی کا اجلاس جب بھی بلایا جاتا ہے اس میں یہ اجلاس کرلیں۔ میر منور تالپور نے کہا کہ کسی سکول سے پورے گائوں کو بجلی دینے کی بات درست نہیں ہے ،ْ عابد شیر علی نے کہا کہ اس بارے میں فہرست موجود ہے۔ ریورس میٹرنگ کے حوالے سے تمام ڈسکوز کے سی ای اوز کو ہدایت جاری کی جاچکی ہے۔ سولر کا آپشن اہم ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ وزیر پانی و بجلی کی جانب سے اجلاس کی پیشکش اہم ہے ،ْ اس میں جگہ ایشو نہیں ہے۔ کیا خبر قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس کب ہو۔ یہ اجلاس پہلے ہی بلالیا جائے۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) بدھ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.