نیشنل بک فائونڈیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر نثار ترابی کی مرتب کردہ ’’منتخب کلام ، داغ دہلوی‘‘ شائع ہو گئی

منگل 19 ستمبر 2017 16:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) نیشنل بک فائونڈیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر نثار ترابی کی مرتب کی ہوئی 176صفحات کی کتاب ’’منتخب کلام ، داغ دہلوی‘‘ شائع ہو گئی ہے ۔ قیمت130روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55 فیصد ڈسکائونٹ پر صرف59 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مرتب نے ’’رنگِ سخن‘‘ سیریز کے تحت چھوٹے سائز میں چھپنے والی اس کتاب میں محنتِ شاقہ سے داغ دہلوی کا بہترین انتخاب شامل کیا ہے۔ حضرت داغ دہلوی پہلے کلاسیکی دور کے آخری شاعر تھے جن کے شاگردوں کی تعداد شمار سے باہر ہے۔ قلمی دوستی کی طرح آپ کے قلمی شاگرد بھی بہت زیادہ تھے۔ یہ کتاب طلبہ و اساتذہ اور قارئینِ ادب کے لیے ایک مفید کتاب ہے۔

متعلقہ عنوان :