سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری افسران اور شہریوں کو بلیک میل کرکے رشوت وصول کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی توثیق کردی

منگل 19 ستمبر 2017 16:47

سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری افسران اور شہریوں کو بلیک میل کرکے رشوت وصول ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری افسران اور شہریوں کو بلیک میل کرکے رشوت وصول کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سرکاری افسران اور شہریوں کو بلیک میل کرکے رشوت وصول کرنے کے الزام میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق ملزموں نے سرکاری افسران اور شہریوں کو بلیک میل کرکے کروڑوں روپے رشوت وصول کی۔ ملزموں کے خلاف رشوت وصول کرنے کے شواہد موجود ہیں۔ ملزموں کے خلاف دو ہزار چودہ میں کرپشن ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ نیب کے مطابق اب تک تین گواہ چل چکے۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ نیب کی جانب سے ابتک ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔ عدالت نے موقف سننے کے بعد ڈپٹی سیکرٹری اینٹی کرپشن اعجاز پٹھان اور سیکشن افسر علی احمد کی ضمانت میں توثیق کردی۔

متعلقہ عنوان :