چین پاکستان اقتصادی راہداری کے انفراسٹرکچر اور توانائی منصوبوں کی تکمیل سے شاندار ترقی ہو گی ،ْاحسن اقبال
چینی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور سستی پیداوار پر مشتمل پاکستانی جغرافیہ سے کامیابی کی مشترکہ صورتحال پیدا ہوئی ہے ،ْوزیر داخلہ
منگل 19 ستمبر 2017 18:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انرجی سیکورٹی سے ملکی معاشی سیکورٹی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں 20، 20 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، اب 20 گھنٹے بجلی دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن، استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے بغیر ترقی اور معیار زندگی میں بہتری نہیں لائی جا سکتی، دنیا انفارمیشن ایج میں داخل ہو چکی ہے اور ممالک کے درمیان معاشی ترقی کا مقابلہ جاری ہے، تنازعات سے ترقیاتی عمل رک جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کی دوسری بڑی ضرورت مضبوط انفراسٹرکچر ہے اور آئندہ برسوں میں گوادر میں سڑکوں اور جدید ایئرپورٹس سے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک امن و سلامتی کا صنعتی ترقی کیلئے ناگزیر ہونا لازمی ہے اس تناظر میں حکومت نے ملک میں سیکورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں، پاکستان خطہ میں امن کے قیام کیلئے پرعزم ہے اور کسی بھی اپنی سرزمین دہشت گردی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خطہ میں علاقائی امن کے فروغ کیلئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف مضبوط معیشت اور سازگار ماحول سے ترقی و خوشحالی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو شکست دی ہے اور اب یہاں پر معیشت مستحکم ہو رہی ہے، کھیلوں کی سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں درمیانی طبقہ کیلئے مختلف شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں نچلی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالہ سے اقدامات کو اجاگر کیا اور چینی تاجروں پر زور دیا کہ پاکستانی اور چینی تاجروں کیلئے برابر مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشترکہ کاروباری منصوبے شروع کریں تاکہ مزید باہمی دوستانہ تعلقات پر مبنی شراکت داری کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے کیونکہ اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطہ میں پائیدار ترقی و خوشحالی آئے گی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو منصوبہ کے فلیگ شپ منصوبہ کی حیثیت سے سی پیک کے ابتدائی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اب تک سی پیک کے تحت 19 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے 19 منصوبے زیر تعمیر ہیں یا تعمیر کئے جا چکے ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ چینی کاروباری ادارے نوجوانوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور مؤثر انداز میں انہیں تربیت کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ اپنے خیرمقدمی کلمات میں صدر پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سابق سفیر عبدالباسط نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے متعدد علاقائی اور علاقائی حدود سے باہر کے ممالک کو اپنے معاشی مفادات کو مزید فروغ دینے کیلئے تعاون کے مواقع فراہم کئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.