پاک امریکا کشیدہ تعلقات، چئیرمین سینیٹ کا وزیراعظم کو نائب امریکی صدر سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ

muhammad ali محمد علی منگل 19 ستمبر 2017 19:07

پاک امریکا کشیدہ تعلقات، چئیرمین سینیٹ کا وزیراعظم کو نائب امریکی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19ستمبر2017ء) چئیرمین سینیٹ نے وزیراعظم کو نائب امریکی صدر سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ  دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چئیرمین سینیٹ رضا ربانی نے وزیراعظم کے نام اہم پیغام بھجوایا ہے۔ چئیرمین سینیٹ نے وزیراعظم کو نائب امریکی صدر سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ  دیا ہے۔ چئیرمین سینیٹ نے یہ مشورہ کشیدہ پاک امریکا تعلقات کے باعث دیا ہے۔ واضح رہے کہ نیویارک میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نائب امریکی صدر کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔