پنجاب اسمبلی اجلاس ‘ اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید نے کورام کی نشاندہی کر دی

منگل 19 ستمبر 2017 21:50

پنجاب اسمبلی اجلاس ‘ اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید نے کورام کی نشاندہی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید نے ہی کورام کی نشاندہی کر دی جبکہ محمود الرشید نے سپیکر سے کہا جناب ہماری طرف سے کسی نے کورم کی نشاندہی نہیں کی‘سپیکر نے کہا میں نے خود ’’کورم‘‘ کی آواز سنی ہے‘رانا ارشد نے سپیکر سے کہا یہ فائر الارم کی گھنٹی بجی ہے کسی نے کورم کی نشاندہی نہیں کی۔

منگل کے روز ایک گھنٹہ پندرہ منٹ تاخیر سے شروع ہونے والا اجلاس صرف پندرہ منٹ ہی چل سکا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سپیکر رانا محمد اقبال کررہے تھے۔اسمبلی کے ایجنڈے پر محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے متعلق سوالات کے جواب صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ دے رہے تھے ۔ابھی وہ (ق) لیگ کی رکن خدیجہ عمر کے سوال کا جواب دے رہے تھے کہ سپیکر نے کہا کورم کی نشاندہی کر دی گئی ہے گنتی کی جائے پندرہ منٹ کے وقفے کے بعد بھی حکومت کورم پورا نہ کر سکی بعدازاراںاپوزیشن لیڈر نے کہا سپیکر نے صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ کو مشکل سوالات سے بچانے کیلئے اجلاس ملتوی کیا ہے کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس آج صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔