گورنر سندھ کی زیر صدارت لیجنڈ ٹرسٹ اجلاس کا انعقاد
لیجنڈ کھلاڑیوں وسیم اکرم ، دانشور ،ادیب انور مقصود اور آصف جمعہ کو ٹرسٹیزبنانے کی منظوری دی گئی رواں برس کے آخر میں لیجنڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک میگا ایونٹ کرا یا جائے گا ماضی کے کرداروں کو فراموش کرنے والی قومیں کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتیں،مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے لیجنڈز کو سراہا جانا ضروری ہے، گورنر سندھ کا اجلاس سے خطاب
منگل 19 ستمبر 2017 23:16
(جاری ہے)
اجلاس میںچیف پٹرن محمد زبیر نے کہا کہ ماضی کے فنکاروں، دانشوروں ، صحافیوں اور کھلاڑیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا اس سے اچھا طریقہ ہو ہی نہیں سکتا ہے ، لیجنڈ ٹرسٹ ان کا اپنا ٹرسٹ ہے جہاں پر لیجنڈز کی خدمات کا نہ صرف اعتراف کیا جا تا ہے بلکہ انھیں مالی معاونت اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی میں تعاون بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے کرداروں کو فراموش کرنے والی قومیں کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتی ہیں ،اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کا بہترین طریقہ بھی یہی ہے کہ ماضی کے عظیم افرادکی خدمات پر انھیں نہ صرف بے حد سراہا جائے بلکہ ان کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے ان کی رہنمائی بھی حاصل کی جائے اس ضمن میں انھیں متحرک کرنے کے لئے ان کا بھرپور ساتھ دینا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیجنڈ ٹرسٹ کا قیام صوبہ میں رہنے والے لیجنڈز کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنا ہے اس ضمن میں بانی ٹرسٹی شوکت ترین اپنی ٹیم کے ہمراہ متحرک ہیں اور لیجنڈزکی حوصلہ افزائی کے لئے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے ، امید ہے کہ نئے شامل ہونے والے ٹرسٹیز سے کام میں مزید تیزی آئے گی ،ہم سب کی بھرپور کوشش ہونا چاہئے کہ صوبہ کے ہر ایک لیجنڈتک رسائی حاصل کی جائے۔اجلاس میں ’’ فرینڈز آف لیجنڈ ٹرسٹ ‘‘کے نام سے ایک ذیلی ادارہ تشکیل دیا گیا جس میں ابتدائی طور پر جاوید میانداد،اصلاح الدین ، جاوید اقبال، شاہ رخ حسن اور احمد شاہ کو شامل کیا گیا ،اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اسٹار کھلاڑی ، فنکار ، صحافی اور دانشور اپنی آمدنی کا ایک مخصوص حصہ ایک فنڈ میں جمع کرائیں تاکہ مستقبل میں مذکورہ اسٹار کو اچھی خاصی رقم حاصل ہو تاکہ وہ اپنی زندگی پر سکون انداز میں گذار سکے اسی طرح ’’ فرینڈز آف لیجنڈ ٹرسٹ ‘‘ میں دیگر ذرائع حاصل ہونے والی رقم سے ماضی کے لیجنڈزکی مالی معاونت بھی یقینی ہے ، شرکائ اجلاس نے مذکورہ تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کی منظوری دی جس کے بعد اس کی توثیق چیف پٹرن لیجنڈ ٹرسٹ محمد زبیر نے کی۔ گورنر سندھ نے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے پر تمام ٹرسٹیز کا شکریہ ادا کیا۔مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.