شہباز شریف کی سکیورٹی کے لئے پونے 5کڑور کی نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

شہباز شریف کی سکیورٹی پر 6گاڑیاں معیار پر پورا نہیں اترتیں جس سے سکیورٹی کے خدشات ہیں ،وی آئی پیز کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے بھی 3گاڑیوں اور جدید جیمرز کی اشد ضرورت ہے

بدھ 20 ستمبر 2017 14:02

شہباز شریف کی سکیورٹی کے لئے پونے 5کڑور کی نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20ستمبر2017ء ) :نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے 2کڑور 40لاکھ کے فنڈز فراہم کئے جائیں ،ایک گاڑی 40لاکھ روپے میں خریدی جائے گی ،محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر فنڈز کی منظوری و فراہمی کے لئے سمری شہباز شریف کو ارسال کر دی ۔ وزیراعلی پنجاب کی سکیورٹی کے لئے 4کڑور 70لاکھ سے سے نئی گاڑیاں اور جدید الات و جیمرزخریدے جا رہے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر فنڈز کی منظوری اور فراہمی کے لئے سمری وزیراعلی کو بھجوا دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس نے سمری میں موقف اختیار کیا کہ وزیراعلی پنجاب کی سکیورٹی پر مامور6گاڑیاں پرانی ہونے کی وجہ سے مطلوبہ سپیڈ سے چلنے کے معیار پر پورا نہیں اترتیں جس کی وجہ سے سکیورٹی کے خدشات لاحق رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کی جگہ نئی 6گاڑیاں خریدنے کے لئے 2کڑور40لاکھ کے فنڈز فراہم کئے جائیں گے ،ایک گاڑی 40لاکھ روپے میں خریدی جائے گی ۔ کیونکہ پنجاب حکومت نے سادگی مہم کے تحت ہر قسم کی گاڑیاں ماسوائے ایمبولینس اور سکول بس خریدنے کے لئے پابندی عائد کی ہوئی ہے اور اس پابندی کو ختم کر کے 6گاڑیاں خریدنے کے لئے فنڈز بھی فراہم کئے جائیں اور اجازت بھی دی جائے ،وزیراعلی پنجاب اور دیگر اہم شخصیات کی سکیورٹی کے لئے ایک کڑور65لاکھ کی تین فارچون گاڑیاں اور 70لاکھ کے سکیورٹی آلات خریدنے کا بھی کہا گیا ہے ،پنجاب اسمبلی نے سمری میں موقف اپنایا کہ وزیراعلی پنجاب اور صوبہ کا دورہ کرنے والی وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے جدید جیمز کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ جیمز لیس گاڑیاں وی وی آئی پیز اور وزیراعلی کے لئے صوبہ بھر میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر چلائی جاتی ہیں تاکہ ان شخصیات کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جا سکے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے خریدے جانے والے جیمرز موبائل فون ،سیٹلائٹ فون ،ہائی فریکونسی اور وائرلیس انٹر نیٹ کو بلاک کرنے کی استعداد رکھتے ہیں،پنجاب پولیس کے سینئر اہلکار نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا کہ فروری 2015میں بھی وزیر اعلی پنجاب نے وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کے لئے جیمرز سے لیس 3گاڑیاں 22کڑور40لاکھ میں خریدنے کی منظوری دی تھی ۔

 

متعلقہ عنوان :