محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

بدھ 20 ستمبر 2017 14:17

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل21ستمبر بروز جمعرات کو ہوگا جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ عموماً دیکھا گیا ہے کہ جس دن عید الفطر ہوتی ہے اسی دن 10 محرم الحرام ہوتا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ آج چاند نظر آتا ہے یا نہیں اگر آج چاند نظر آتا ہے تو 10 محرم الحرام بروز اتوار ہوگی اگر چاند نظر نہیں آتا تو محرم الحرام کی 10 تاریخ بروز سوموار ہوگی۔