بلاک شناختی کارڈز کے حوالے سے نادرا نے یکساں پالیسی بنائی ہے اس کو متنازعہ نہ بنایا جائے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی

بدھ 20 ستمبر 2017 14:32

بلاک شناختی کارڈز کے حوالے سے نادرا نے یکساں پالیسی بنائی ہے اس کو متنازعہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ بلاک شناختی کارڈز کے حوالے سے نادرا نے یکساں پالیسی بنائی ہے اس کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں بلال الرحمن نے کہا کہ فاٹا کی تمام ایجنسیوں میں لوگوں کے دس سے بارہ لاکھ شناختی کارڈز بلاک کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا کہ نادرا کے ملازمین لوگوں سے لاکھوں روپے لے کر شناختی کارڈز جاری کردیتے ہیں۔ مہمند ایجنسی میں نو آباد افغان قبیلے کے لوگوں کے بھی شناختی کارڈز بنائے جارہے ہیں۔ فاٹا تک اعلیٰ عدالتوں کی توسیع کے معاملے پر پارلیمنٹ کی کمیٹی قائم کی جائے۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ بلاک شناختی کارڈز کے حوالے سے نادرا نے ایک یونیفارم پالیسی بنائی ہے اس کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔