ضلع ساہیوال میںٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 3جاں بحق8شدید زخمی 4کی حالت نازک

بدھ 20 ستمبر 2017 23:53

ساہیوال: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) یہاں نواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران تین افراد ہلاک اور آٹھ شدید زخمی ہو گئے۔ ساہیوال ملتان روڈ پر ہڑپہ اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ ٹکر کے نتیجہ میں چک 9-148ایل کا 16سالہ نوجوان وہاب جاں بحق جبکہ اسکا دوست سہیل شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

جامعہ رشیدیہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے ٹکر کے نتیجہ میں نویں جماعت کی طالبہ بشریٰ 15سالہ جاں بحق اور اسکا والد محمد انور شدید زخمی ہوگیا ۔

جبکہ ساہیوال اولڈ ہڑپہ روڈ پر چنگ چی رکشہ اور دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجہ میں 40سالہ سعد اللہ جاں بحق ، چک18ای بی کا منیر احمد 30سالہ، 4-62آر کا رمضان 55سالہ، کمیر محمد پناہ کا شہزاد22سالہ ، رحیم یار خاں کا مہمان آیا ہوا 17سالہ حسنین اورساجد 25سالہ اور چک 6-100آر کا ساجد 35سالہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوںکو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں چار کی حالت ناز ک ہے ۔

متعلقہ عنوان :