یو ای ٹی کے زیر انتظام ’’انٹرنیشنل پیس ڈے‘‘ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

جمعرات 21 ستمبر 2017 19:11

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء)یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالو جی کے زیر انتظام انٹرنیشنل-’’پیس ڈے‘‘ کے حوالے سے خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کا بنیادی مقصد دنیا میں امن کا پیغام دینا تھا۔ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہداور قربانیوں کو اجاگر کرنا بھی واک کے مقاصد میں سے ایک تھا ۔

(جاری ہے)

واک میں ڈینز پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس انجم، پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار شاکر، پروفیسر ڈاکٹر سہیل آفتاب قریشی، پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد مفتی، پروفیسر ڈاکٹر ندیم فیروز، پروفیسر ڈاکٹر شاہد رفیق،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرزپروفیسرڈاکٹر آصف علی قیصر ،اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

واک کے شرکا ء کا کہنا تھا کہ امن کے حوالے سے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا اور اس حوالے سے کسی بھی قربانی سے دربع نہیں کیا جائے گا۔