ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے پاکستان نیوی کیلئے پی او ایف کا تیار کردہ آرمز اینڈ ایمونیشن کاافتتاح کردیا
نیول چیف نے پی او ایف کے انجینئرز اور ہنرمندوں کی اعلیٰ صلاحیتوں کو سراہا ،پاکستان نیوی کیلئے تیار کردہ آرمز اینڈ ایمونیشن کی تیار ی میں شامل پی او ایف اور پاکستان نیوی کی ٹیم کو شاباش دی
جمعرات 21 ستمبر 2017 19:26
(جاری ہے)
عثمان علی بھٹی ڈائریکٹر ایکسپورٹس نے تفصیلی بریفنگ میں نیول چیف کو بتایا کہ پی او ایف کا بنیادی مینڈیٹ پاکستان کی مسلح افواج کو روایتی اسلحہ و گولہ بارود کی فراہمی ہے اور الحمد للہ پی او ایف اپنی مسلح افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی سو فیصد ضروریات پوری کر رہا ہے اورفاضل پیداواردنیا کے چالیس سے زیادہ ممالک کو برآمد بھی کر رہا ہے۔
پی او ایف نے ہمیشہ حالت جنگ و امن میں مسلح افواج کی طرف سے دیئے گئے اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا ہے۔ اس عظیم ادارے کو مستقبل میں خود کفالت اور اسلحہ سازی کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ کیا جائے گا اس سلسلے میں پلانٹ اور مشینری کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔ نیول چیف نے پی او ایف کی دفاعی پیداوار کی صلاحیت پر اطمینان کاظاہر کیا اور پی او ایف میں تیار ہونے والی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی کومادر وطن کے عظیم دفاعی پیداوار کے ادارے پی او ایف کی کارکردگی پر بجا طور پر فخر ہے۔ مہمانوں کی کتاب میں نیول چیف نے اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے لکھا کہ’’میں پاکستان آرڈننس فیکٹریز کی مصنوعات کی کوالٹی سے بہت متاثر ہوا ہوں اور پی او ایف کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے افسران اور ہنر مندوں کومبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے پاکستان نیوی کے لیے آرمز اینڈ ایمونیشن کی تیاری میں حصہ لیا۔پاکستان آرڈننس فیکٹریز پاکستان نیوی کے لیے مزید مصنوعات developکرکے اس تعاون کو مزید وسعت دی جا ئے گی ‘‘۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.