سینیٹ میں وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ کی عدم حاضری پر وزارت داخلہ سے متعلق تمام سوالات موخر

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:22

سینیٹ میں وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ کی عدم حاضری پر وزارت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ کی ایوان میں عدم حاضری پر وزارت داخلہ سے متعلق تمام سوالات موئخر کر دیئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت جمعہ کو ایوان بالا کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہوا تو وقفہ سوالات میں ابتدائی سوالات وزارت داخلہ سے متعلق تھے اور وفاقی وزیر داخلہ یا وزیر مملکت برائے داخلہ سے جواب دینے کے لئے کہا گیا تو دونوں وزراء ایوان میں موجود نہیں تھے جس پر چیئرمین سینیٹ نے 15 منٹ کے لئے ایوان بالا کی کارروائی معطل کر دی۔

بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے دوبارہ کارروائی کا آغاز کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے ایوان کو بتایا کہ یہ ایوان بالا ہے، وزراء آتے ہی نہیں ہیں تو کیسے سوالات کے جواب آئیں گے۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ آپ کے احساس کا احترام کرتے ہیں، وزراء کو ایک مہلت دی جائے جس پر چیئرمین سینیٹ نے وزارت داخلہ سے متعلق تمام سوالات موخر کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :